تازہ ترینفن فنکار

پریتی زینٹا محبت میں گرفتا،جلد شادی کرونگی:پریتی

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی وڈ کی ڈمپل لیڈی پریتی زینٹا نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی آ چکا ہے لیکن ابھی وہ اس کا نام نہیں بتائیں گی۔
ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 37 سالہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ آج کل وہ کسی کے دام محبت میں گرفتار ہیں لیکن ابھی وہ اس شخصیت کے نام کو صیغہء راز میں رکھیں گی اور اس بارے میں کسی کو نہیںبتائیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں پریتی نے کہنا تھا  کہ وہ اب بھی اپنے سابق دوست نیس واڈیا کے ساتھ آئی پی ایل کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔ پریتی نے کہا کہ وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی فیملی ہو اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھر پور زندگی گزاریں ۔ پریتی نے اپنی سدا بہار مسکراہٹ کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ شادی کی تو میڈیا کو سب سے پہلے بتائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  حب کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker