کھیل

وائٹ واش،دھونی سےقیادت چھین جانےکاامکان

نئی دہلی : آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ذلت آمیز شکست کے بعد مہندرا سنگھ دھونی سے قیادت واپس لے کر وریندر سہواگ کو دیئے جانے کا مکان ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کو گزشتہ 7 ماہ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بیرون ملک سیریز میں وائٹ واش شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق دھونی اور سہواگ کے درمیان تنازعات کے باعث کپتانی جارح مزاج اوپنر کو دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کئی سنیئرز کی بھی چھٹی کرنے کا فیصل ہ کرلیا ہے، تاہمدھونی کو ون ڈے اور ٹی 20 طرز کے مقابلوں کے لئے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  2 ہندوستانی صحافیوں کے ویزوں کی تجدید سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker