پاکستانتازہ ترین

بھارتی اداکارہ ریکھا نے پارلیمان کے رکن کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

نئی دہلی (ڈیسک رپورٹر)  بھارتی اداکارہ ریکھا نے پارلیمان کے رکن کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کل حلف اٹھائیں گے۔ گولڈن رنگ کی ساڑھی زیب تن کئے یہ اداکارہ ریکھا ہیں جو کسی فلم کی عکس بندی میں مصروف نہیں بلکہ حقیقت میں بھارتی پارلیمان راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھا رہی ہیں جس کی منظوری بھارتی صدر نے دی تھی۔ اداکارہ جب حلف اٹھانے کیلئے آئیں تو ایوان میں موجود اراکین نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ تاہم اس موقع موجود ریکھا کی پرانی حریف جیا بچن کا موڈ کچھ اچھا نہیں تھا۔ وہ اس دوران غصے میں نظر آئیں اور ریکھا کو حلف اٹھاتے مسلسل گھورتی بھی رہیں۔ اس سے پہلے جب گیٹ نمبر چار سے پارلیمان میں داخل ہوئیں تو وہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی۔ بھارتی بلے سچن ٹنڈولکر کل پارلیمان کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker