پاکستانتازہ ترین

بھارتی وزیر خارجہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کرینگے،ایس ایم کرشنا کی تصدیق

نئی دہلی﴿ڈیسک رپورٹر﴾بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا رواں سال جولائی میں پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایم کرشنا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کرینگے اس دورے میں وہ اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کے علاوہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے جن میں دو طرفہ امور اور تمام اہم ایشو پر بات چیت کی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایم کرشنا کی جانب سے دورہ پاکستان کے حوالے سے یہ پہلی تصدیق ہے بھارتی وزیر خارجہ کے اس دورے میں پاکستان کے ساتھ دہشتگردی اور حافظ سعید سمیت ممبئی حملوں کے ملزمان کیخلاف ٹرائل کا معاملہ اٹھائے جانے کے علاوہ پاکستان میں ہندو اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا معاملہ بھی اٹھایائے جانے کے علاوہ پاکستان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ ہندو اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کو یقینی بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں  انڈین اداکارہ جنیوارائے نے چیئرٹی شو میں غزلوں اور گیتوں سےعوام کے دل جیت لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker