تازہ ترینفن فنکار

ابھیشیک بچن اپنی نئی فلم بوبچن میں2مختلف کرداروں میں نظرآئینگے

ممبئی(نمائندہ شوبز)  ابھیشک بچن کی گرتی ساکھ کو سنبھالنے کیلئے بنائی جانے والی فلم بول بچن میں جونیئر بچن بیک وقت 2 مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔ بول بچن میں جونیئر بچن ایک کردار میں بہت شوخ و چنچل جبکہ دوسرے کردار میں سنجیدہ دکھائی دینگے۔ فلم ڈائریکٹر روہت سیٹھی کہتے ہیں کہ یہ دونوں کردار بالکل گول مال کے رام پرشاد اور لکشمن پرشاد شرما کی طرح ہیں، ان کرداروں میں امول پالیکر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ روہت سیٹھی کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی جونیئر بچن کو سامنے رکھتے ہوئے ہی لکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کے ایک کردار کا نام بھی ابھیشک بچن ہے۔ روہت کا دعویٰ ہے کہ بول بچن ایکشن سے بھرپور ہوگی ۔ فلم میں اجے دیوگن کا کردار بھی جاندار ہو گااور گول مال، گول مال ریٹرن، آل دی بیسٹ، گول مال تھری اور سنگھم کی کامیابی کے بعد وہ اور اجے سینما کا رخ کرنیوالے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے زمینداروں کو لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker