تازہ ترینفن فنکار

پریانکا چوپڑا 18جولائی کو اپنی30ویں سالگرہ منائینگی

ممبئی(نمائندہ شوبز) سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ پریانکا چوپڑا 18جولائی کواپنی30ویں سالگرہ منائینگی۔18جولائی 1982کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر جمشید پور میں پیدا ہونے والی پریانکا نے 2000ء میں مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا جسکے بعد انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز2002میں تامل فلمThamizhanسے کیا۔پریانکا کی بالی ووڈ میں آمد فلمThe Hero: Love Story of a Spyسے ہوئی تاہم انکی پہلی کامیاب فلم انداز ثابت ہوئی جس پر ان کوبہترین نئی اداکارہ کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ اسکے بعد پریانکا نے اعتراض،، بلف ماسٹر،کرش،Don،سلامِ عشق،دوستانہ ، فیشن اور کمینے جیسی کئی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ فلمWhat’s Your Rashee?میں12کردار نبھانے پر پریانکا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا جبکہ وشال بھردواج کی فلم سات خون معاف میں انکے آئٹم سونگDarlingکو بیحد پذیرائی حاصل ہوئی۔گذشتہ سال پریانکا کی دو فلموں ڈان ٹو اور اگنی پتھ نے جہاں باکس آفس پر تہلکہ مچایا وہیں حال ہی میں ریلیز ہوے والی انکی فلم”تیری میری کہانی”کچھ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔پریانکا کی آنے والی فلموں میں رنبیر کپور کیساتھ ہدایتکار انوراگ باس کی فلم برفی جبکہ ہریتک روشن کیساتھ کرش تھری شامل ہیں جن سے شائقین کی بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker