پاکستانتازہ ترین

بھارت: نئےصدرکا چناؤ آج ہوگا

نئی دہلی (پاک نیوز) بھارت میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو گی۔14ویں صدر کے انتخاب کے لئے سخت مقابلے کی توقع ہے۔ حکمران اتحاد یونائیٹڈ پروگریسوالائنس کی جانب سے سابق وزیر خارجہ پرنب مکھرجی امیدوار ہیں جب کہ  اپوزشن جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(این ڈی اے) نے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ نائب صدارت کے لیے موجودہ نائب صدر حامد انصاری یو پی اے اورسابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ این ڈی اے کی جانب سے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button