پاکستانتازہ ترین

پرنب مکھرجی بھارت کے 13ویں صدرمنتخب ہوگئے

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار پرنب مکھرجی  صدارتی الیکشن جیت کر بھارت کے13ویںنئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ بھارت کےصدارتی الیکشن میں اترپردیش اسمبلی کے نامزد امیدوارپرنب مکھرجی کا مقابلہ پی اے سنگما سے تھا جنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔صدارتی الیکشن میںپرنب مکھرجی نے اپنےحریف  پی اے سنگما کو بھاری اکثریت سے شکست دی ہے۔نئے صدر کےانتخاب کے لیے 4896ریاستی اور پارلیمنٹ اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔الیکشن میںپرنب مکھرجی نے 70فیصد ووٹ حاصل کئے۔ نو منتخب بھارتی صدرپرنب مکھر جی کی عمر 76سال ہے اور اُن کا تعلق حکمراں جماعت کانگریس ہے۔انہوں نے1969ءمیں پارلیمنٹ میں قدم رکھااس سے قبل وہ اُستاد اور صحافی بھی رہ چکے تھےجب کہ حکومت میں آنے کے بعد وہ وزارت دفاع ،وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے ہیں۔پرنب مکھرجی مغربی بنگال سے منتخب ہونے والے پہلےبھارتی صدر بھی ہیں۔ یاد رہے کہ پرنب مکھر جی نےالیکشن سے پہلے وزیر خزانہ تھے تاہم انہوں نے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑدیا۔نومنتخب بھارتی صدررواںماہ 25جولائی کو حلف اٹھا کرموجودہ صدر پرتیبھا پاٹل کی جگہ صدارت کاعہدہ سنبھالیں گے

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیر اعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker