پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو مستحکم اورخوشحال بنانےکےلیےکچھ بھی کرنےکو تیار ہیں ،کرشنا

اسلام آباد(بیوروچیف)  بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہےکہ بھارت اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو مستحکم اور خوشحال ریاست بنانےکےلیےکچھ بھی کرنےکو تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بھارتی ویز خارجہ نے پاکستان دارلحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ دوران گفتگو سیاسچن اور سرکریک پر بھی پاک بھارت تجارت کے جواب میں ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ ہم مرحلہ وار انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،دونوں ممالک کے مابین ویزوں کے معاملے پر معاہدہ کل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ایک ہی وقت میں نہیں کیا جاسکتا تاہم امید کرتاہوں کہ تمام مسائل حل ہوں گے جب کہ ہم درست سمت جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ابھی تک مثبت رہی جب کہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں  لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنے والی فلم "ڈیانا" کا نیا ٹریلر جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker