تازہ ترینفن فنکار

سلمان خان بالی وڈمیں سب سےزیادہ ٹیکس دیتےہیں

ممبئی(ڈیسک رپورٹ) سلمان خان شادی کریں نہ کریں لیکن وہ باقاعدگی سے ٹیکس دینا نہیں بھولتے اس وقت وہ بالی ووڈ میں سب سے نزیادہ انکم ٹیکس میں ادا کرنے والے اداکار ہیں۔بھارتی بالی ووڈ کے اسٹار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھا ٹائیگر دو ارب روپے کے قریب بزنس کرچکی ہےٴ اتنا کمانے کے بعد ظاہر ہے سلمان خان کو ستمبر کو ختم ہونے والی سماہی پر آٹھ کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوئی چھیالیس سالہ بالی اسٹار نے پچھلے سال اسی عرصے میں پانچ کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔ سلمان خان کی فلموں میں دبنگ باڈی گارڈ اور ریڈی سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں دوسری جانب سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور مشہور ہیروین کترینہ کیف نے ایک کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ پچھلے سال انہوں نے اسی عرصے میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:چند این جی اوزہیں جو حقیقی معنوں میں خدمت انسانیت کے لئے کام کر رہی ہیں،عمرمحمود حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker