تازہ ترینکھیل

ٹی 20ورلڈکپ : سابق بھارتی کھلاڑی اورعوام دھونی پر برس پڑے

نئی دہلی(ڈیسک رپورٹر) سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی20ورلڈکپ سے باہرہونی والی بھارتی ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی کوبھارتی عوام اور سابق بھارتی کھلاڑیوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ دھونی کی کپتانی عالمی کرکٹ کے معیار کے مطابق نہیں تھی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے ہونے پر بھارتی عوام نے مہندراسنگھ دھونی کی کپتانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بظاہر یہ نظر آرہاتھا کہ دھونی نہیں چاہتے تھےکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم131رنز سے قبلآؤٹ ہو۔ بھارتی عوام نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بٹھائے کیوں کہ افریقی بلےبازوں نے میچ جیتنے کی کوشش کی بجائے131رنز بنانے پر زیادہ ترجیح دی جس کی وجہ سے بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر اور پاکستان نے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کیا۔
عوام نے بھارتی بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ خراب کارکردگی پر ٹیم سے سینئر کھلاڑیوں کو نکال کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button