تازہ ترینفن فنکار

نامورگلوکارہ آشابھوسلے کی بیٹی نےخودکشی کرلی

ممبئی (نمائندہ شوبز)  بھارت کی معروف گلوکارہ آشابھوسلے کی بیٹی ورشا بھوسلے نے خود کوگولی مارکر ہلاک کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورشا بھوسلے طلاق یافتہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے سخت ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔انہوں نے اس سے قبل بھی 2بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔ میڈیارپورٹ کےمطابق ورشابھوسلے شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں۔ مقامی پولیس نے آشابھوسلے کی بیٹی کی خودکشی کی تصدیق کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ورشا بھوسلے ممبئی کے میں رہائش پذیرتھی جہاں ان کے گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ورشا نے گولی مار کرخوکو ہلاک کیا ہے، فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ورشابھوسلے کے پڑوسیوں سے ابتدائی معلومات جمع کیں۔

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم کی سیاسی ڈا ئری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker