پاکستانتازہ ترین

بھارت سے اجمل قصاب کا بدلہ لیں گے،لشکرطیبہ

نئی دہلی(ڈیسک رپورٹر)پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ نے کہا ہے کہ اجمل قصاب ان کا ہیرو تھا ،بہت جلد بھارت سے اس کی پھانسی کا بدلہ لیاجائے گا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکو نامعلوم مقام سےانٹرویو دیتے ہوئے لشکرطیبہ کےسینئرکمانڈرکاکہناتھا کہ اجمل قصا ب ہمارا ہیرو تھا،ان کے بہادرانہ کردار کی پیروی کرتے ہوئے ہمارے ساتھی ان کےمشن کی تعمیل کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ ہم لوگوں کوبھی اجمل قصاب کے نقش قدم پر چلنے کی تبلیغ کرتے رہیں گےاوربہت جلد بھارت سے اس کی پھانسی کا بدلہ لیا جائے گا۔ یادرہےکہ ممبئی حملوںکے مجرم اجمل قصاب کا کیس گزشتہ4 سال سے عدالت میں چل رہا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کےجرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس کےبعد انہیں آج صبح 7بج کر30منٹ پر بھارت کےشہرپوناکی یرواڈا جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق پھانسی کےبعدپاکستانی حکومت کی جانب سے اجمل قصاب کی لاش کا مطالبہ نہیں کیا جس پران کی لاش کو پوناکی يرواڈا جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ26نومبر2008ءکو اجمل قصاب اپنے دس ساتھیوں کے ساتھ سمندر کے راستے ممبئی پہنچے۔ جہاں انہوںنے ممبئی کے ریلوے سٹیشن، تاج ہوٹل، اوبیرائے ہوٹل، ناریمن ہاؤس اور لیوپولڈ کیفےپر ایک ساتھ حملہ کیا تھا۔ ان حملوں میں پولیس اور این ایس جی کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں اجمل قصاب کے9 ساتھی ہلاک جب کہ اجمل قصاب پکڑا گیا تھا۔ممبئی حملوں میں 166افراد ہلاک اور238زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب نے عمرے کی اجازت دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker