تازہ ترینفن فنکار

امیتابھ اورسری دیوی سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی شخصیات

imagesممبئی(نمائندہ شوبز) میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سری دیوی کو بھارت میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات کے طورپر ووٹ دیئے گئے۔ بھارت میں کئے گئے موبائل سروے میں امیتابھ بچن کو 43 فیصد اور سری دیوی کو 33 فیصد ووٹس دئیے گئے، سری دیوی نے اپنی نئی فلم “انگلش ونگلش” کے ذریعے بالی ووڈ میں دوبارہ 15 سال بعد انٹری دے کر اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم بینوں  سے خوب داد وصول کی۔ سری دیوی نے اس پیار کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا وہ ان کے مداحوں کی ان سے محبت اور دعاؤں کا صلہ ہے۔ میوزک کمپوزرمیں 70فیصد ووٹ حاصل کرکے اے آر رحمان سب سے آگے رہے جبکہ سونو نگم کو بیسٹ گلوکاراوادیتہ چوپڑا کو بیسٹ فلم میکر کے لئے سب سے زیادہ ووٹ دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  عدلیہ پر دباؤڈالنے والا یا فیصلوں کی پلاننگ کرنے والاپیدا نہیں ہوا،چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker