فن فنکار

کرینہ کپور جلد ایک اور ٹائٹل سجانے کیلئے تیار

ممبئی… بالی وڈ میں فلمی اداکاروں کا فلم ہدایتکار بن جانا کوئی نئی بات نہیں لیکن کسی اداکارہ کے ہدایتکار بن جانے کی خبرمشکل سے ہی سننے کو ملتی ہے، لیکن اب ایک مصروف اور بڑی اداکارہ اس کام کی طرف آنے کو ہیں۔یہ بڑی اداکارہ بالی وڈ کی ٹاپ ون کرینہ کپور ہیں جو ہر میدان میں اپنے فلمی خاندان کا نام اونچا کرنے کی ٹھانے ہوئے ہیں، اطلاعات کے مطابق معروف بالی وڈ فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر کرینہ کپور کو ہدایت کاری کا اسائنمنٹ دینے والے ہیں جو اپنی تازہ فلم ’ایک میں اور ایک تو ‘میں کرینہ کے کام سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ حال ہی میں کرینہ نے سیف علی خان سے جلد شادی کی خبروں کو بھی یہ کہہ کر رد کیا ہے کہ ابھی ان کا شادی کا ارادہ نہیں ابھی صرف کیریئر ان کی ترجیح ہے، اس خبر کے تناظر میں یہ بات اور زیادہ مستحکم نظر آتی ہے کہ کرینہ جلد اپنے کیریئر کو ایک ہدایتکار کے ٹائٹل سے بھی سجالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  امجد صابری کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker