کھیل

پرتھ ٹیسٹ، بھارتی ٹیم کو دوسرے روزبھی مشکلات کا سامنا

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کےاختتام تک مشکلات کی شکار بھارتی ٹیم نے چار وکٹوں پر اٹھاسی رنز بنالیے ہیں۔ سبقت حاصل کرنے کیلئے مزید ایک سو بیس رنز درکار ہیں۔میچ کے دوسرے روز آسٹریلین ٹیم نے نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے ایک سو اننچاس رنز سے دوبارہ شروع کی۔ اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایڈ کوون نے دو سو چودہ رنز کا اضافہ کیا۔ وارنر نے بحیثیت اوپنر تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک سو اسی اور کوون چوہتُر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے امیش یادو نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہی اور کھیل کے اختتام تک اکیاون رنز پر اسکی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی 20ورلڈکپ : سابق بھارتی کھلاڑی اورعوام دھونی پر برس پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker