پاکستانتازہ ترین

بھارتی انتہا پسند بال ٹھاکرے طویل علالت کے بعدچل بسے

ممبي(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور پاکستانیوں کے سب بڑے مخالف بھارتی انتہا پسند تنظیم کے سربراہ بال ٹھاکرے طویل علالت کے بعدچل بسے۔۔ اودے ٹھاکرے کو شیوسینا کے نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے  پاکستانیوں کی مخالفت کے باعث شہرت اختیار کرنے والے چھیاسی سالہ بال ٹھاکرے کئی روز سے دل اور سانس کی بیماری کے سبب اسپتال میں داخل تھے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔۔ اور اس بیماری کے ہاتھوں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔۔ انہیں آج ہی اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا ۔۔ ان کی موت کا اعلان ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل پارکر نے کیا ۔۔  ان کی موت کی خبر سن ان کی رہائش گاہ ماتو شری کے باہر پارٹی رہنما ۔۔ کارکن اور لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ۔۔ بال ٹھاکرے کی موت کے بعد اودھے ٹھاکرے کو شیو سینا کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔۔ اور اس کا اعلان جلد متوقع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker