بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت: آئل کارپوریشن یونٹ میں دھماکہ،دوافرادہلاک ،13زخمی

نئی دہلی(مانیٹرنگ سیل)شمالی بھارت میں چکناہٹ بنانے والے گلف آئل کارپوریشن کے یونٹ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں گزشتہ روز دیر گئے دو افراد ہلاک اور کم ازکم 13زخمی ہو گئے ، یہ بات پولیس نے بتائی ہے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ،گلف آئل جو بھارت اور سمندر پار لبریکینٹس اور انڈسٹریل ایکسپلوسیوز فروخت کرتا ہے ،ریاست آندرا پردیش کے جنوبی بھارتی شہر حیدر آباد میں اس کے دفتر میں ڈیٹونیٹرزسمیٹے جانے کے بعد ہوا ۔ایک سینئر پولیس افسر کرتیکیا ،جس کا کئی بھارتیوں کی طرح صرف ایک ہی نام ہے ، بھارتی خبررساں ایجنس پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ دو کارکن ہلاک اور کم ازکم 13زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ جون میں آندرہ پردیش سے گزرنے والی سرکاری ملکیت گیس پائپ لائن میں ہونیوالے زبردست دھماکہ کے نتیجے میں قریباً19افراد ہلاک اور سینکڑوں مکان جل کر خاکستر ہو گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button