بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد فسادات میں 8 افراد ہلاک

منی پور(مانیٹرنگ سیل) بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے نتیجے میں ریاست کے وزیر صحت سمیت 5  ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی جب کہ پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست منی پور میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست  کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو نذرآتش کردیا جب کہ پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنےکے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردیا تاہم مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔ واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ تین سالوں میں اسی متنازع بل کی وجہ سے  شدید فسادات دیکھنے میں آئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈینگی اور میڈیا کا کردار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker