شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھارتی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارتی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ممبئی (نمائندہ شوبز) پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ گلوکارہ شیوانی بھاٹیا اپنے شوہر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آگرہ جا رہی تھیں تاہم یمونا ایکسپریس وے پر گلوکارہ کے شوہر نکل بھاٹیا کی جانب سے دوسری کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی۔واضح رہے کہ نوائیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا اب تک بالی ووڈ کے کئی پرانے گیت ریمکس کر چکی ہیں تاہم ان کو اصل پہچانے دلانے میں دل کو تم سے پیار ہوا، شگن اور نیلے نیلے امبر پر جیسے گیت شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  ثناءبچہ کا فلم میں کام کرنے کا فیصلہ