تازہ ترینکھیل

بھارت نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کی تصدیق کردی

ممبئی(مانیٹرنگ سیل ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے بڑی کوئی سیریز نہیں ہے، دونوں ممالک کے شائقین کو شدت سے کرکٹ سیریز کا انتظار ہے۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز دسمبر 2015ءمیں ہو گی تاہم مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے نئے قوانین کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2015ءسے 2023ءتک 6 کرکٹ سیریز کھیلی جائیں گی جب کہ پاکستان کو ”بگ 4“ کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد سب سے زیادہ آمدنی کا حصہ بھی پاکستان کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک،ایک ساتھی گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker