تازہ ترینکھیل

بھارت نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر خود کو فائنل کی دوڑ سے باہر نکلنے سے بچا لیا ۔ پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ۔ پاکستان کو آٹھ وکٹون سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتیس رنز بنائے۔بھارت نے پاکستان کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ابتداء میں اسے نقصان اٹھا نا پڑا جب گوتم گمبھیر کوئی رن بنائے بغیر رضا حصن کی گیند پر ان کے ہی ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔ لیکن اس کے بعد بھارت نے کھیلپر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ بھارت کے دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین وریندر سہواگ تھے جو انتیس رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر عمر گل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے ۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا انہوںنے اٹھہتر رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ یوراج سنگھ بھی انیس رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بھارت کو جیت کیلئے ایک سو انتیس رنز کا ہدف دیاتھا۔ابتدائی دو اوورز میں بھارتی بالرز پریشان نظرآئے ۔ وائیڈ گیندوں پر ایکسٹرا رنز پاکستان کو ملے۔عمران نذیر عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔غیرمتوقع طورپر شاہد خان آفریدی کو ون ڈاؤن بھیجاگیا۔ شاہد نے آتے ہی چوکا جڑا۔ بالاجی کی شارٹ بال پر آفریدی نے بلا گھمایا توپاکستانی شائقین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئےلیکن انہیں باؤنڈری لائن پر سریش رائنانے کیچ کرکے پویلین پہنچادیا۔ ناصر جمشید امپائر کےمتنازع فیصلے کانشانہ بنے۔اس کےبعد پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔انسٹھ رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔اس کے بعدشعیب ملک اور عمراکمل کے درمیان سیتالیس رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھاکہ پاکستان ایک بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوجائےگا۔ شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کےبعدپاکستانی بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئےاور پوری ٹیم انیس اعشاریہ چاراوورز میں ایک سو اٹھائیس رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بیٹسمینوں نے اپنی غلطی سے وکٹیں گنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں  ارجنٹینا نے بوسنیا ہرگوزینیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1گول سےشکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker