تازہ ترینفن فنکار

خطروں کے کھلاڑی 5:اجے دیو گن ان ،اکشے کمارآؤٹ

ممبئی(نمائندہ شوبز) اکشے کمار کے مداحوں کے لیئے بری خبر ہے لیکن اس خبر سے اجے دیوگن کے چاہنے والے یقینا خوش ہو جائیں گے۔ خبر یہ کہ خطروں کے کھلاڑی سیزن فائیو سے کھلاڑی کمار ہو گئے ہیں آؤٹ اور دیوگن فیکٹر ہو گیا ان۔  اکشے کمار رائیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی کے تین سیزن کی میزبانی کر چکے ہیں ۔ وہ اس شو کے ہوسٹ ہی نہیں بلکہ سیریز کی جان ہیں۔ اس جی دار کھلاڑی نے اپنی فلم رائیڈی راٹھور میں جہاز سے چھلانگ لگا کر اور شارک کے ساتھ تیراکی کر کے لوگوں کو حیران کر دیا تھا لیکن ان کے کمالات بھارتی ٹی وی چینلکو متاثر نہ کر سکے۔ اس لیئے انہوں نے غنڈوں کا صفایا کرنے والے اجے ویوگن کو چانس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی چینل کی انتظامیہ تو اس خبر کی تصدیق سے کترا رہی ہے لیکن اجے نے اس معاملے میں کسی  چکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سیریز کے لیئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker