تازہ ترینفن فنکار

بگ بی اور کرینہ فلم ستیا گھر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی (نمائند شوبز) بالی وڈ بیوٹی کرینہ کپور اور بگ بی کئی سال بعد فلم ستیا گھر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ بالی وڈ ان دونوں بڑےاداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر نے کیلئےبےچین تھے لیکن دونوں کے آ ڑے آ رہے تھے ان کے خاندانی رشتے یعنی جونیئر بچن اور کرشمہ کپور۔ کرشمہ کپور نے ابھیشیک بچن سےمنگنی کیا توڑی بگ بی نے تو کرینہ کےساتھ کام کر نے سےہی انکار کردیا لیکن ڈا ئیریکٹرپراکاش جہا نےیہ کار نا مہ کردکھا یا اوران بڑے اداکاروں کو فلم ستیا گھرمیں ایک ساتھ کام کر نے پر آ مادہ کر لیا ۔ فلم کی شوٹنگ دسمبرمیں بھو پال میں ہوگی۔ بے بو اوربگ بی آ خری بار ایک ساتھ دوہزارچار میں فلم دیومیں نظر آ ئے تھے

یہ بھی پڑھیں  واردات کی نیت سے بیٹھے 5مسلح ڈاکو گرفتار جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو نے میں کامیا ب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker