تازہ ترینفن فنکار

سلمان خان کو ایک ارب کی ریکارڈ آفر

ممبئی (نمائندہ شوبز)بالی ووڈ ٹائیگرسلمان خان کو ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی پیش کش کردی گئی ہے، یہ وہی رقم ہے جو ان کی حالیہ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ نے صرف 5دنوں میں کماکر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ آسان الفاظ میں کہیں تو سلمان خان کا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ پوری فلم کی مجموعی آمدنی کے برابر ہونے جا رہا ہے۔ باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے والے ’’ٹائیگر‘‘ یعنی کہ سلمان بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اسٹار بننے والے ہیں‘ بھارت کی معروف ترین فلم میوزک کمپنی ’’ٹپس‘‘ کے سربراہ فلمساز رمیش تورانی نے سلمان کو اپنے ہاؤس پروڈکشن کی اگلی فلم کے لیے100 کروڑ یعنی ایک ارب روپے کی آفر کی ہے۔
اتنی بڑی آفر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ’’ ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی کامیابی کے بعد سلو میاں کو سائن کرنے والے پروڈیوسرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیںجب کہ رمیش تورانی کسی بھی قیمت پر سلمان کو سائن کرنے کے لیے تیار ہیں،لہٰذا پہلی ہی فرصت میں انہوں نے ایک ارب روپے کی پیش کش کر کے دوسرے پروڈیوسرز کی آفرز بے رنگ بنا دی ہیں خبروں کے مطابق اگر ڈیل ہو جاتی ہے تو یہ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی ڈیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابی اخراجات کی تفصیلا ت جمع نہ کرانے پر شاہدخاقان کی جیت کا نوٹیفیکیشن روک دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker