بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی شخص کی 39 بیویاں اوربچے۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ سیل) لوگوں سے ایک بیوی سنبھلتی نہیں لیکن ایک بھارتی شخص کی 39بیویاں اور 127بچے ہیں تاہم تیسری نسل کی تعداد ان گنت ہے ، 100سے زائد ووٹوں کی ایک ہی گھر میں موجودگی پرانتخابات میں بھارتی امیدوار70سالہ شخص کے پلازہ نما گھر کی ’یاترا‘ پر ہیںکیونکہ پورا کنبہ ایک ہی پارٹی یا شخص کو ووٹ دینے کا قائل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور افراتفری کے اس دور میں جہاں لوگوں سے ایک بیوی نہیں سنبھلتی وہیں بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام کے ایک شخص زیون گکاچناکی 39 بیویاں اور 127بچے ہیں جبکہ بے شمار پوتے پوتیاں ہیں اور یہ خاندان انتخابی دنگل میں کسی بھی امیدوار کو فتح یا ناکامی سے دوچار کرسکتاہے ۔بھارتی انتخابات کے موقع پر تمام امیدوارصبح شام مذکورہ شخص ’چانا‘ کے گھر چکر لگارہے ہیں کیونکہ سو ووٹوں کی اہمیت کم نہیں ہوتی،سب چاہتے ہیں کہ ان کی حمایت کرے۔ صاف ستھری کرپشن سے پاک حکومت، گڈ گورننس اور ترقیاتی کاموں پر زور دینے والا یہ خاندان ایک ہی شخص یا پارٹی کو ووٹ دیتا ہے۔ اتنی بڑی فیملی کے لیے گھر بھی پلازے کی طرح کئی منزلہ ہے جس میں 100 سے زائد کمرے ہیں۔ اہل خانہ مل جل کر کھانا پکاتے ہیں اور پھر مل بیٹھ کھاتے ہیں جس سے ایسا تاثر ملتاہے کہ شاید کسی ہوٹل میں ہوں۔ افرادی قوت اتنی زیادہ ہے کہ خوراک اگانے سے لے کر پکانے تک سارے کام خاندان کے لوگ ہی سرانجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker