تازہ ترینرپورٹس

بھارتی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں: ہر بیس منٹ بعد ایک ریپ

girl rapنئی دہلی (مانیترنگ سیل رپورٹ)بھارت میں گزشتہ مہینے میڈیکل کی ایک 23 سالہ طالبہ کی چھ ملزمان کے ہاتھوں اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد موت کے واقعے سے متعلق اپنے ایک تازہ جائزے میں برطانوی خبر ایجنسی نے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے اس دوسرے سب سے بڑے ملک میں اوسطا ہر 20 منٹ بعد کسی نہ کسی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے خلاف بہت سے جنسی جرائم ریکارڈ نہیں ہوتے پھر بھی 2011ء میں بھارت میں ریپ کے واقعات کی تعداد 24 ہزار 206 رہی۔ اس دوران ملکی عدالتوں نے خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جن مقدمات میں فیصلے سنائے، ان میں سے صرف 26 فیصد مقدمات میں مجرموں کو سزائیں بھی سنائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:دنیا میں تر قی کے لیے تعلیم کا حصول ضروری ہے،ریاض ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker