پاکستان

وہاڑی:تحریک انصاف کی تبدیلی کا کارواں منزل پر پہنچنے والا ہے

وہاڑی﴿ بیو رو چیف ﴾ تحریک انصاف کی تبدیلی کا کارواں منزل پر پہنچنے والا ہے ۔ پی ٹی آئی پر بیرونی مالی سپورٹ کا الزام شر پسندی کے سو اور کچھ نہیں ، اثاثے ڈکلیئر کرنے میں بھی سیاستدانوں کا بھلا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی صد ر چوہدری طاہر انوا واہلہ نے مقامی کالج آئی ٹی اے کے یونیک گروپ کے زیر اہتمام ”طلبہ کی عدالت ”ٰپروگرام میں طلبہ و طالبات کے سوالات کے جوابات میں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اعلیٰ سطح پر ختم ہوگی تو نچلی سطح پر اس کے خودبخود اثرات پہنچے گے ۔ ہم ذات پات ، فرقہ واریت اور اجارہ داری سے پاک سیاسی ماحول دے رہے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف میں شامل سعید احمد ہاما کو ٹکت نہیں ملے گا کیونکہ وہ ڈبل نیشنلٹی ہولڈر ہیں روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کا اولیں ترجیح ہے ۔ یکساں تعلیم نظام نافذ کریں گے بیرونی اداروں کے سپورٹ کا الزام ان سیاستدانوں کی جانب سے ہے جو اپنی کمزوریاں چھپانا چاہتے ہیں ۔ سابق ضلع ناظم ممتاز خان کھچی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے عمران خان سے دو ایم این ایز اور چار ایم پی ایز کی ٹکٹو ں کا مطالبہ کیا تھاجسکا و عدہ اسلئے نہیں کیا گیا کہ میرٹ پر ٹکٹ تقسیم ہوں گے اور عمرا ن خان نے یہی جواب انہیں د یاکہ میں نے آ ج تک کسی سے ٹکٹ کا و عدہ نہیں کیا اس مو قع پرآئی ٹی اے کے چیئرمین خا لد منیرچوہدری اور یونیک گروپ کے صدر شیخ عمیر ۔ کامران ،بلال عظیم ،و دیگر مقررین نے تحر یک انصاف پا کستا ن اور تبد یلی کی ضرورت کی اہمیت پر رو شنی ڈا لی اور تقر یب میں آئی ٹی فیلڈ کے ستارے ار فع کر یم کیلئے فا تحہ خوا نی کی گئی قبل ازیں مختصر خطاب میں چو ہدری طا ہر انور وا ہلہ نے پی ٹی آ ئی کے منشور پر رو شنی ڈا لی اس مو قع پر انتظا میہ آ ئی ٹی اے جاو ید اقبال ،محمد حسیب اسلم ، کے علا وہ بیسیوں طلبہ و طالبات نے اپنی اپنی خدمات انجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker