علاقائی

سرگودھا:ملک سےکرپشن نوے دن میں ختم کی جاسکتی ہے بشرطیکہ وزیراعظم ایماندارہو

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ﴾ملک سے کرپشن نوے دن میں ختم کی جاسکتی ہے بشرطیکہ وزیر اعظم ایماندار ہو ۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھلوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا سونامی کا انقلاب ملک سے کرپشن ‘بدعنوانی ‘چوری ‘ڈکیتی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریگا انہوں نے کہا کہ آج بھلوال سمیت پاکستان بھر میں جرائم کی شرح میں بے تحاشااضافہ ہوچکا ہے لیکن تحریک انصاف آکر ملک میں امن و امان قائم کریگی ملک سے مذہبی دہشتگردی اور شیعہ سنی فساد کو ختم کردیگی عمران خان نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے ملک کو بری طرح سے لوٹا ہے ۔انہوں صدر آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوئس بینکوں میں لوٹی ہوئی دولت جمع کرنیوالا شخص آج ملک کا صدر بنا بیٹھا ہے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوائوں میں اڑایا جارہاہے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما میاںنواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا تین سال تک پنجاب میں اکٹھے حکومت میں بیٹھے رہے مگر اس وقت صدر زرداری کی لوٹی ہوئی دولت میاں صاحب کو یاد نہ آئی ۔آج وہ بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ صدر زرداری سوئس بینکوں سے اپنی رقم واپس لیکر آئیں ۔عمران خان نے کہا کہ بدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے پنجاب میں کسان کی حالت بدتر ہوچکی ہے ۔جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام پنجاب میں کسان خوشحال ہے اور پیداوار دگنی ہے کیونکہ وہاں کی حکومت کسانوں کو بجلی ‘کھا د اور بینج سستے داموں فراہم کرتی ہے مگر ہمارے پنجاب میں کسانوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے بجلی ‘کھاد اور بیج کے دام مہنگے کرکے ان سے سستے داموں فصل زبردستی خریدی جاتی ہے اور کسان گنے کے معاوضے کے حصول کی خاطر کئی کئی سال دھکے کھاتے ہیں انہوں نے کہا اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور اب یہ سالوں یا مہینوں کی بات نہیں بلکے دنوں کی بات ہے ۔تحریک انصاف عوام کو انصاف فراہم کریگی مظلوموں کا ساتھ دیگی اور ظالموں اور لٹیروں سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریگی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker