علاقائی

لاہور:تحریک انصاف کاسونامی عوام کی تقدیربدل دے گا،ایم اے تبسم

لاہور﴿ایم اے تبسم﴾تحریک انصاف کاسونامی عوام کی تقدیربدل دے گاتحریک انصاف کے کامیاب جلسے مخالفین کیلئے ڈروانے خواب بن چکے ہیں۔ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے رہنمائ ایم اے تبسم نے صوابی میںکامیاب جلسہ کرنے پرقائدین تحریک انصاف کومبارکباددیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں تحریک انصاف سمیت مختلف جماعتیں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسے،ریلیاں منعقدکررہی ہیں مگرتحریک انصاف اوردیگرجماعتوں کے جلسہ میں فرق صاف نظرآرہاہے تحریک انصاف کے جلسہ میں تبدیلی کے خواہش مندنظرآتے ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کے جلسوں لوگ میں مجبورکرکے لائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چالیس سال سے اقتدارمیں رہنے والوں کوجلسے منعقدکرنے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت کاحساب دیناچاہئے۔عوام انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں ،ایم اے تبسم نے مزید کہا کہ اب تو مخالفین کو عمران خان خواب میں بھی نظر آتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برسراقتدار آکر لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی،اور ایسا قانون بنا دے گی کہ آئندہ کوئی بھی ملک کو لوٹ نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بھٹہ مزدورو ں کے تمام معاملات میرٹ اور قانون کے مطابق ہوں . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker