پاکستانتازہ ترین

ملکی ترقی کیلئےتحریک انصاف نے اقتصادی پالیسی پیش کردی

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے پیش نظر ملکی ترقی کےلئےاپنی اقتصادی پالیسی پیش کردی۔ تحریک انصاف کی اقتصادی پالیسی پارٹی کے سربراہ عمران خان نے پیش کی۔ اقتصادی پالیسی ملک کے5 اہم شعبوں میں ہنگامی اصلاحاتی پروگرام پر مشتمل ہے۔ جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اخراجات کی اصلاحات، ٹیکس اصلاحات، ادارہ جاتی اصلاحات، تعلیمی اصلاحات اور صحت کے شعبے میں اصلاحات شامل ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو غیر مستحکم حالات کا سامنا ہے، جب تک سیکورٹی بہتر نہیں ہوگی معاشی حالت کو بہتر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جیسے چلایا جارہا ہے اس طرح ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، آگے بڑھنے کےلئے بڑے بڑے اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان کے پاس کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ ملک میں جمہوریت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے لئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ضروری ہے، تحریک انصاف کے لئے الیکشن ایئر میں پارٹی انتخابات کرانا آسان نہیں تھا لیکن اس کے باوجود کروائے۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:بلوچستان کے مسئلہ کا واحد حل پرویز مشرف کاٹرائل ہے، حمید گل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker