پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں عدالتی عملہ الیکشن کمیشن کےساتھ ہوگا

اسلام آباد(بیوروچیف) عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو عدالتی عملے کی بطور ریٹرننگ آفیسر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے یا نہ کرانے کے معاملے پر غور ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس نے عام انتخابات کے دوران عدالتی عملے کی الیکشن کمیشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ اس طرح عدالتی عملہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کےساتھ ہوگا، عدالتی پالیسی سازکمیٹی نے یہ منظوری الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی جس میں جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ افسرخدمات کی درخواست کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد: فضل الرحمان سمیت 5 قائدین نے مخالفت کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker