شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / یمنی حکومت اور عرب امارات کے علیحدگی پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

یمنی حکومت اور عرب امارات کے علیحدگی پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

عدن(نیوز ڈیسک) یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کروایا، ان کا کہنا تھا کہ "ریاض معاہدہ” یمن کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھے گا، محمد بن سلمان نے کہا کہ معاہدے سے یمن میں استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا

یہ بھی پڑھیں  حکومت اور اپٹما کے درمیان مذاکرات کامیاب

What is your opinion on this news?