شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اوکاڑا:نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ اورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےزیراہتمام تقریب کاانعقاد

اوکاڑا:نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ اورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےزیراہتمام تقریب کاانعقاد

اوکاڑہ(چیف رپورٹر پنجاب)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اوکاڑہ اور ایجوکیشن دیپارٹمنٹ اوکاڑا کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول میں رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محمد افضل حیات تارڈ ڈی۔ایم۔او اوکاڑا، مصباح طلعت ای۔ڈی۔او ایجوکیشن اوکاڑا ، رانا محمد اشرف ای۔ ڈی۔او سی ڈی، رانا محمد عباس جنرل مینجر این۔سی۔ایچ۔ڈی اوکاڑا، کیپٹن(ر) محمد شفیق سرور ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر ایجوکیشن، چوہدری وحید اسلم نت ڈسٹرکٹ پروگرام مینجرلڑیسی ، محمدعابد امین ڈسٹرکٹ پروگرام مینجرلڑیسی، محمد یحیے سلیم ڈسٹرکٹ ایڈمن اینڈ فنانس مینجراوکاڑا، عا ئشہ سہیل انچارج ریسیکو1122 ، اے۔ای۔اوز ، این۔سی۔ایچ۔ڈی کے تمام ورکرز سمیت رضاکاروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کیپٹن(ر) محمد شفیق سرور ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر ایجوکیشن نے رضا کاریت کی تاریخی اہمیت بیان کی اور ان کے انسانیت کے جذبے کی تعریف کی۔محمد افضل حیات تارڈ ڈی۔ایم۔او اوکاڑا نے رضا کاروں کے جذبے کی تعریف کی۔ مصباح طلعت ای۔ڈی۔او ایجوکیشن اوکاڑا نے رضا کاریت کی عام انسانوں کے لئے اہمیت بیان کی۔آخر میں رانا محمد عباس جنرل مینجر این۔سی۔ایچ۔ڈی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے جس طرح تعلیم بہت ضروری ہے ویسے ہی جذبہ رضاکاریت بھی بہت اہم ہے اور اس وقت ہمارے ادارے کے تقریبا دس ہزار رضاکار مختلف زندگی کے شعبوں میں لوگوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں رانا محمد عباس جنرل مینجر این۔سی۔ایچ۔ڈی اوکاڑا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورضلع کے رضاکاروں میں سرٹیفکیس تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  ایوان صدر کی مسجد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا کی ادائیگی