پاکستانتازہ ترین

توقیرصادق کی گرفتاری،سپریم کورٹ کاانٹر پول کی مدد لینے کا حکم

supreem courtاسلام آباد(بیوروچیف)  سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے انٹر پول کی مدد لینے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ انٹر پول سے توقیر صادق کے مستقل وارنٹ جاری کرائے جائیں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکم دیا ہےکہ سابق چیئرمین اوگرا کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ان کے مستقل وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں، ایف آئی اے، اس سلسلے میں نیب کو تعاون فراہم کرے اور اس کی رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے۔ بنچ نے توقیر صادق کو دو پاسپورٹس کے اجراء سے متعلق بھی ایف آئی اے سے کل رپورٹ مانگی ہے۔ جبکہ پنجاب پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ توقیر صادق کو بیرون ملک فرار میں مدد دینے والوں کا سراغ لگا کر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفرور توقیر صادق چھبیس دسمبر کو ڈھاکہ پہنچ گیا جہاں سے وہ شارجہ جا چکا ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ توقیر صادق چھبیس دسمبر کو کھٹمنڈو سے نکل گیا تو پولیس ٹیم ایک دن بعد وہاں کیا لینے گئی تھی۔ عدالت نے توقیر صادق کی گرفتاری کے حوالے سے موٹروے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کل تک عدالت کو بتائیں کہ اس کی گرفتاری کی ذمہ داری پر مامور افسران نے کیا رپورٹ پیش کی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ نیب سمیت سب اداروں نے توقیر صادق سے پدرانہ شفقت کا سلوک کیا ہے۔ تفتیشی افسر نیب محمد وقاص نے بتایا کہ توقیر صادق  کے فرنٹ مین شہزاد بھٹی کا اس سے آخری رابطہ پانچ دن پہلے ہوا تھا،اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کیس کی مزید سماعت کل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  14سالہ لڑکی کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker