تازہ ترینکھیل

انضمام الحق بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بھارت کے موقع پر سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔یہ بات چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے دورے سے قبل بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق تربیتی کیمپ میں بلے بازوں کی مدد کریں گے تاہم وہ اپنی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکیں گے۔ذکاء اشرف نے کہا کہ ماہر نفسیات مقبول بابربی کو بھی بھارت کے مشکل دورے کے لیے کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہائر کیا گیا ہے۔انہوں نے توقع اہر کی کہ دورہ بھارت کے دوران منتخب کردہ متوازن اسکواڈ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کو میرٹ پر لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اپنی غلطیوں کو سدھار کر شاہد آفریدی ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن سکیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعے سے لاہور میں شروع ہورہا ہے جب کہ ٹیم 22 دسمبر کو بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک میں تبدیلی کیلئے نوجوان اٹھ کھڑے ہوں، ڈاکٹرعبدالقدیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker