تازہ ترینعلاقائی

عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑ

بہاولپور( بیو رو چیف)عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑ نے گلستان کالونی المعروف بنگلہ اولڈ بینڈ ماسٹر ہاؤس بہاول پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام ان کے دل میں بستے ہیں اور وہ عوام کی مشکلات و مسائل سے ہر گزغافل نہیں۔انہوں نے کہا کہ گلستان کالونی کے جائز مسائل کاحل ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کو ہدایت کی کہ رہائشی علاقہ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے پیش نظر علاقے میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں جن کو فوری تلف کیاجائے ۔ اس موقع پر صدر اہلیان محلہ کمیٹی گلستان کالونی سعید احمد عباسی نے سپاس نامہ پیش کیا اور اپنے مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر مرزا وکیل بیگ، پرویز چوہان، نسیم چوہان، طاہر چوہان، نائب صدر چودھری محمد انور، اشتیاق احمد اور فیصل نے اہل محلہ کو یقین دلایا کہ جلد ہی اس محلہ کو تمام بنیادی سہولیات سے مزین کر کے جد ید محلہ بنایا جائے گا جو اپنی مثال آپ ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی امنگوں کے عین مطابق عوام کے مسائل حل کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بہاول پور کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، جدید تکنیکی سہولیات سے لیس ڈرگ لیبارٹری، معذور بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن ، فلائی اوور، انڈر پاس، رنگ روڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاول پور سے لگاؤ کو ثابت کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اجتماع میں نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے اور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تعلیم کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہاول پور جنوبی پنجاب کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں یکے بعد دیگرے3دانش سکولز بنائے گئے جو کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پران کے ہمراہ چوہدری انور گورایہ، بلال بلوچ، نئیر عباس موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کسان اڈا جی ٹی روڈ پرتیز رفتار مزدا نے آٹھ سالہ بچہ کچل ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker