پاکستانتازہ ترین

اقبال ظفرجھگڑا نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، وجیہہ الدین اور ممنون مدمقابل رہ گئے

iqbal jagrahاسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متبادل صدارتی امیدوار اقبال ظفر جھگڑا نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ممنون حسین اور تحریک انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان 30جولائی کو اصل مقابلہ ہوگا۔ ہفتہ کو الیکشن کمشن میں آکر کاغذات واپس لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں‘ پیپلزپارٹی کو بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ متحدہ نے ہمارے ایجنڈے کو تسلیم کیا ہے اور ہمارے صدارتی امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سیاست اور جمہوریت میں کسی چیز کو اناء کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔ ایم کیو ایم ماضی کو بھلاکر تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ پیپلزپارٹی فیصلہ واپس لے لیتی تو اچھا ہوتا۔ پاکستان میں جمہوری نظام مستحکم ہوچکا ہے۔ فیصلہ آئین کے مطابق تھانہ پیپلزپارٹی کو بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، چیف آف آرمی سٹاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker