پاکستان

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا ایوان صدر میں پرتپاک استقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر محمود احمدی نژاد ایوان صدر پہنچ گئے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا. معزز مہمان کی ایوان صدر آمد پر انھیں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے.ایرانی صدر نے گارڈ آف آرنر کا بھی معائنہ کیا. کابینہ کے ارکان سے بھی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی ملاقات کروائی گئی.صدر آصف علی زرداری نے کابینہ کے ارکان سے ایرانی صدر محمدود احمدی نژاد کا علیحدہ علیحدہ تعارف کروایا.بعد ازاں دونوں صدور کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال خصوصا باہمی تعلقات کے فروغ اوردونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی. دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا.اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کےساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کا خواہاں ہے.

یہ بھی پڑھیں  زینب قتل کیس: مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائیگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker