پاکستان

عالمی معائنہ کار ایران بھیجنےکا اعلان

جنیوا: عالمی ایٹمی توانائی ادارے آئی اے ای اے نے ایران کے ساتھ تمام اہم مسائل کے حل کے لیے رواں ماہ اپنی ٹیم تہران بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے ایران پر تیل کی پابندیاں عائد کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا ہے کہ وہ 29 سے 31 جنوری تک اپنی ٹیم ایران بھیجے گا جو تہران کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ تہران ایٹمی مواد تیار کررہا ہے جس کے بعد عالمی سطح بالخصوص مغربی ممالک میں اس حوالے سے سخت تشویش کااظہار کیا گیا جب کہ امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں بھی عائد کیں تاہم تہران اپنے اس مؤقف پر برقرار ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں فوج آئی تو لوگ مٹھائی تقسیم کریں گے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker