تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ارفع کریم نے پوری دنیا کواپنی صلاحیتوں سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا

سرگودہا ﴿تحصیل رپورٹر ﴾ ارفع کریم نے کم عمری کے باوجود پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے ورطہ حیرت ڈال دیا ۔ کمپیوٹر کی دنیا میں نت نئے تجربات کی وجہ سے وہ ہمیشہ زندہ رہے گی ۔ ارفع کریم کے خواب ادھورے رہ گئے ۔ اس کے خواب کی تعبیر کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو میدان عمل میں آنا چاہیے ۔ ارفع کریم کمپیوٹر اکیڈمی کا قیام مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پر وفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ رفیع ، ڈاکٹر ممتاز علی شعبہ سوشل ورک یونیورسٹی آف سرگودھا ، محترمہ نسیم عطا ، ممتاز عارف ، شیخ نعیم کپور ، ملک عرفان حیدر ، اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ۔ان کی مخفی صلاحیتوں سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کوشش کرنی چاہیے ۔ ڈاکٹر تبسم نے اپنے صدارتی خطبہ میں مزید کہا کہ آج ترقی کا راز کمپیوٹر سے وابستہ ہو چکا ہے۔ اس فنی تعلیمی کے بل بوتے پر ہی ہم معاشی طور پر ترقی کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر ممتاز علی اور ڈاکٹر سعدیہ رفیع نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں کمپیوٹر کا شعبہ ایک مثالی خدمت انجام دے رہا ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کو ارفع کریم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس فن میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں ۔ مس نسیم عطا ، شیخ نعیم کپور ، ملک عرفان حیدر ، اور ممتاز عارف نے ارفع کریم کمپیوٹر اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔سینکڑوں طلبا و طالبات او رمعززین نے تقریب میں شرکت کی بعداز تقریب مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ارفع کریم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا سوچ رہے ہیں:گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker