علاقائی

سرگودھا:ارفع کریم نے کم عمری میں جوکارنامے سرانجام دیے وہ صدیوں یاد رکھے جائیں گے،وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ﴾وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمداکرم چوہدری نے کہا ہے کہ ارفع کریم نے کم عمری میں جو کارنامے سرانجام دیے وہ صدیوں یاد رکھے جائیں گے ۔قوم کی اس بیٹی کی علم وفن کے حوالے سے یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مائکرو سافٹ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی وفات پروائس چانسلر آفس میں یونیورسٹی سنیئر اساتذہ کی موجودگی میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں کیا ۔اُنہوںنے کہا کہ آج دختر ملت کی وفات پر پوری قوم افسردہ ہے اور عالمی ریکارڈ ہولڈر مرحومہ ارفع کریم نے نہ صرف پورے پاکستان اور عالم اسلام کا نام روشن کیا بلکہ وہ نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ بھی ثابت ہوئی وائس چانسلر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطائ فرمائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ارفع کریم کی سرگودھا یونیورسٹی آمد اور اساتذہ وطلبائ سے خطاب ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ طلبائ وطالبات ارفع کریم کے مشن کو آگے بڑھائیں اور جس طرح دختر ملت نے کم عمری میں کارنامہ سرانجام دیا تھا اُسے آج بھی دہرانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پرارفع کریم رندھاوا کے ایصالِ ثواب کے لئے وائس چانسلر آفس میں خصوصی دُعا بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  زربابا تبدیلی کی زوردار ہواؤں کاسامنا نہیں کرسکتے۔میاں مرغوب احمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker