پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے پنجاب کابینہ کی منظوری دیدی، (ق) لیگ کا کوئی رکن شامل نہیں

لاہور(پاک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں جب کہ عمران خان نے بزدار کابینہ میں (ق) لیگ کو دی ہوئی دو وزارتیں بھی واپس  لے لیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات ، یاسمین راشد کو صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم ملنے کا امکان  ہے۔اس کے علاوہ راجہ بشارت کو پارلیمانی امور ،ہاشم جواں بخت کو خزانہ ، خرم ورک کو قانون، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق علی افضل ساہی،لطیف نذر گجر ، محسن لغاری اور فیاض چوہان کو بھی وزیربنائے جانے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button