
اسلام آباد(پاک نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 18 نومبر تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 21 سے 23 نومبر تک فائل کی جاسکیں گے جبکہ اپیلوں پر فیصلہ 28 نومبر تک سنایا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 30 نومبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشان یکم دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔