شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جنرل کیانی کے حالیہ بیانی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

جنرل کیانی کے حالیہ بیانی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حالیہ بیان کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت عالیہ میں آرمی چیف کے بیان کے خلاف متفرق درخواست کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے دائر کی ہے۔  درخواست گذار کا مؤقف ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سیاسی بیان دے کر اپنے عہدے پر رہنے کے مجاز نہیں رہے۔ آرمی چیف پہلے ہی 60 سال عمر سے تجاوز کر کے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کر چکے ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع  کے خلاف درخواست کی سماعت کل کریگا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملے کی شدید مذمت