پاکستانتازہ ترین

یوسف رضا گیلانی،موسی گیلانی اورمخدوم شہاب کے اثاثے منجمند کرنے کا حکم

downloadاسلام آباد(بیوروچیف) ممنوعہ ادویات (ایفیڈرین) کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے اثاثے منجمدکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایفڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت میں جسٹس ارشد محمود تبسم نے کی۔ عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں ملوث سابق وزیراعظم گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی اور خوشنود لاشاری کے بھی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام ملزمان کو 12 فروری کو طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران اینٹی نارکوٹک فورس نے اس حوالے سے عدالت میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ ان چاروں افراد نے جو جائیدادیں بنائیں وہ ایفیڈرین کا غیرقانونی کوٹہ الاٹ کرکے حاصل رقم سے بنائیں۔ عدلت کا کہنا ہےکہ ملزمان کو نوٹس جاری کئے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتائیں کہ آپ کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرت کا ٹائم فریم مانگ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker