پاکستانتازہ ترین

دہری شہریت : حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کی طرف سے دوہری شہریت کے حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ میں تیس نومبر تک توسیع کردی ہے جبکہ نوشہرو فیروز اور ٹنڈو آدم سمیت بارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ چار دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ا لیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں بعض انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اجلاس میں انتخابی فہرستوں ، حلقہ بندیوں کی ازسرنو ترتیب ، مستقل پولنگ اسٹیشنز کے قیام ، پولنگ عملے کی تربیت ، بیلٹ پیپر کی اشاعت، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے علاوہ دیگر امور زیر بحث ہیں۔ اجلاس میں نادرا، پرنٹنگ کارپوریشن ، مردم شماری اور دیگر محکموں کے حکام بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و عامہ کے پیش نظر پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کی طرف سے ضمنی انتخابات موخر کیے جانے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو دی جانے والی درخواستوں پرغور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے بارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ چار دسمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  ملکی سیاسی صورت حال پر جماعت اسلامی ضلع قصور نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker