پاکستان

اسلام آباد: فیصلے سے اداروں میں تناؤ بڑہے گا،اعتزاز احسن

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے توہین عدالت کیس میں وکیل اعتزاز احسن نے کہاہےکہ ملکی اداروں کے درمیان  اور تناؤ کی جو صورتحال بنتی جارہی ہے میں چاہتاتھا توہین عدالت کا معاملہ درگزر کی طرف چلاجائے۔ سپریم کورٹ  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ  عدالت نے سیدیوسف رضا گیلانی پر توہین عدالت کا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دید یا ہےمیں اپنے موکل کو مشورہ دوں گا کہ وہ فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کریں۔ ان کاکہناتھا کہ سویلین وزیراعظم ہی توہین عدالت کے کیوں مرتکب ہوتے ہیں فوجی سربراہان مملکت کو بھی عدالت میں طلب کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ میرے کلائنٹ کے پاس اپیل کا حق موجود ہےکیونکہ وزیراعظم کے پاس خط نہ لکھنے کا درست جواز موجود ہے۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کیس ہارنے کے بعد کافی حد تک غصے میں نظر آئے انہوں کئی صحافیوں کو بہت تلخ انداز میں صحافی کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کا پابند نہیں ہوں چاہیے آپ کوئی بھی ہوں

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی صحافی سے بدتمیزی پر معذرت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker