پاکستانتازہ ترین

پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اورمختلف سربراہان مملکت کے خطاب

اسلام آباد(بیوروچیف) ترکی کے وزیراعظم طیب اردوان آج شام پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسری بار خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے بھی  مختلف غیر ملکی سربراہان مملکت کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پانچ ستمبر انیس سو چوہتر میں سری لنکا کی وزیراعظم مسز بندرا نائیکے نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ وہ پہلی غیر ملکی سربراہ مملکت تھیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔  گیارہ سال کے وقفے کے بعد پندرہ نومبر انیس سو پچاسی میں ترکی کے صدر کینان ایورن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ برادر اسلامی ملک ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی تیسرے غیر ملکی سربراہ مملکت تھے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے سات ستمبر انیس سو بانوے کو پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔  آٹھ اکتوبر انیس سو ستانوے کو برطانیہ کی ملکہ ڈیلزبتھ دوم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی چوتھی سربراہ مملکت تھیں۔ پھر بارہ سال کے وقفے کے بعد اکتوبر دو ہزار نو میں ترکی کے وزیراعظم طیب ارژگان نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ چھٹے سربراہ مملکت تھے جنہوں نے 19 دسمبر 2010 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔  ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں، جنہیں دوسری بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ فلسطین کے صدر یاسرعرفات اور فرانس کے صدر متراں بھی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے ریڈار پر نظر نہ آنے والا جوہری میزائل داغ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker