پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: وزارت خزانہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بینکوں سے رقوم کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان ہونے والے بے نتیجہ رہے۔ تاجروں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور تاجر نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں حکومتی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور تاجروں کے وفد کی سربراہی فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ادریس نے کی۔ تاجروں کے وفد میں مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ تاجرنمائندوں نے حکومت سے بینکاری لین دین پر لاگو کیا جانے والا اعشاریہ چھ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بینکوں کے ذریعے ہر قسم کا لین دین بند کر کے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  یوسف رضا گیلانی کا اپنے مغوی بیٹے سے 2 سال بعد ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker